خضدار میں ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اوربولان ندی میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق

  • September 13, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 93 Views

خضدار+سبی (ویب ڈیسک) ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک شخص جا ں بحق ہو گیا تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کے روز عمر فاروق چوک کے مقام پر ٹریکٹر کی ٹکر سے محمد وسیم نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جنہیں لیویز اہلکاروں نے ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا جہاں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے پولیس نے ٹریکٹر قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی دریں اثناء بولان ندی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی لاش ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق بولان ندی میں ایک شخص ڈوب کر جان بحق ہوگیا جس کی لاش کو لیویز فورس کے جوانوں نے نکالی جس کی شناخت فرمان علی کے نام سے ہوئی لیویز فورس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال ڈھادر لے گئے جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا مزید تفتیش مقامی لیویز فورس نے شروع کردی۔