فیملی ججز فیصلے تعصب سے بالاتر اور قانون کے مطابق کریں ،جسٹس طاہرہ

  • September 13, 2018, 11:01 pm
  • National News
  • 89 Views

کوئٹہ(خ ن) چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے بلوچستان کی تمام فیملی ججز کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے فرد اًفرداان کو درپیش مسائل کے بارے میں میں دریافت کیا ۔ انہوں نے فیملی ججز کو ہدایت کی کہ تمام فیصلے سوچ سمجھ کر تعصب سے بالا تر ہوکر قانون کے مطابق کریں ۔ چیف جسٹس صاحبہ نے تمام فیملی ججز کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیملی کیسز جس میں والد ین کا بچوں سے ملاقات کا مسئلہ ہے فیصلہ کرتے وقت ان کے لئے مناسب جگہ کا تعین کریں ۔