نوابزادہ میر سراج رئیسانی کی پروفیسر ساجد میر سے ملاقات

  • September 13, 2018, 11:01 pm
  • National News
  • 233 Views

کوئٹہ( پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ء نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میرکی سراوان ہاؤس میں ملاقات، سانحہ مستونگ ( درینگڑھ میں نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی سمیت دیگر افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔ملاقات میں جمعیت اہلحدیث کے سربراہ نے نوابزادہ لشکری رئیسانی اور نوابزادہ میر اسماعیل خان رئیسانی سے نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر جمعیت اہلحدیث کے رہنماء مولانا علی محمد ابو تراب ،مولانا عتیق الرحمن شاہ کشمیری مولانا محمد صدیق ،مولانا عصمت اللہ سالم بھی پروفیسر ساجد میر کے ہمراہ تھے ۔