پشین سے اغواء ہونیوالی لڑکی بازیاب

  • September 12, 2018, 11:29 pm
  • National News
  • 141 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرخاب سے اغواء ہونے والی دوشیزہ کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ سے بازیاب کرالیاگیاہے ۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشین اورنگزیب بادینی نے پشین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ دنوں پشین کے علاقے کلی سرخاب سے دوشیزہ بی بی ساجدہ کو ثناء اللہ نامی شخص اغواء کرکے فرار ہوگیاتھا جس پر گزشتہ روز ہرنائی کے علاقے شاہرکہ میں کارروائی کے دوران مغویہ کو بازیاب کرکے ملزم ثناء اللہ کو گرفتار کرلیاگیاہے بلکہ اسے باحفاظت اپنے خاندان کے حوالے بھی کردیاگیاہے ،انہوں نے بتایاکہ ملزم سے ٹی ٹی پسٹل برآمدکرلی گئی ہے بلکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے ۔