صوبائی حکومت بلوچستان کے دیرینہ مسائل حل کریگی ، ایچ ڈی پی

  • September 12, 2018, 11:27 pm
  • National News
  • 121 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں نئی بننے والی صوبائی حکومت سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ کرپشن سے پاک ایک ایسی کا بینہ تشکیل دیں گے، جو صوبے کی حقیقی ترقی و خوشحالی کا ایجنڈا رکھتی ہو اور اپنے پروگرام وصوبے کی عوام کے ساتھ مخلص ہو کر بلا تفریق رنگ و نسل،مذہب وعقیدہ صوبے کے تمام اقوام وقبائل کی یکساں ترقی کیلئے کام کرے اس سے قبل آنے والے ہر دور میں صوبے کو دانستہ طور پر پسماندہ رکھ کر یہاں کے وسائل کی بندر بانٹ اور اختیارات اقرباپروری اور خاندانی اثر و رسوخ بڑھانے کیلئے استعمال ہوتے رہے جس کی وجہ سے صوبے میں غربت بیروزگاری،مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے سالانہ اربوں روبے کی ترقیاتی فنڈزآنے کے باوجودصوبے کے کسی حصے میں کسی قسم کی ترقی نظر نہیں آتی ،تعلیمی ادارے کھلے آسمانوں میں درختوں کے نیچے قائم ہیں پینے کاپانی عوام کو نہیں مل رہا ،صحت کے مسائل میں روز کے حساب سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ،بیان میں کہا گیا کہ بے پناہ وسائل ہونے کے باوجودپورے صوبے میں ایک بھی معیاری ہسپتال موجود نہیں ،کڈنی سنٹر میں مشنیں،امراض قلب کے شعبہ سمیت ہر طرف اندھیر نگری مچی ہوئی ہے کوئی ایک معیاری درس گاہ نہیں جہاں طالبعلموں کی تعلیم کے ساتھ مناسب تربیت ہو سکے،سرکاری اسکولوں میں اساتذہ صرف ڈیوٹی دینے آجاتے ہیں ،جبکہ تدریس جیسے مقدس پیشے سے کسی کو حقیقی معنوں میں کسی قسم کا لگاؤ نہیں ایسی صورتحال صوبے کے تمام محکموں کودرپیش ہے ،کوئی بھی خلوص نیک نیتی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہا اس تمام صورتحال کی وجہ سے صوبہ میں کسی شعبہ میں ترقی دیکھنے کو نظر نہیں آرہی ،کرپشن و کمیشن نے صوبے کو جڑوں سے کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہیں اب ضروری ہوگیا ہے کہ آنے والی حکومت زندگی کے تمام شعبوں کی طرف خصوصی دے کر صوبے کو پسماندگی ،غربت اور بیروزگاری سے نکالنے میں اپنا مخلصانہ کردار ادا کرے۔