جام کمال کی قیادت میں سنہری دور کاآغاز ہوچکا ہے ، ظہور بلیدی

  • September 12, 2018, 11:27 pm
  • National News
  • 157 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان میر ظہور بلیدی نے سرفراز بگٹی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سرفراز بگٹی وفاق میں بلوچستان کی بہتر نمائندگی کرینگے ، اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان میر ظہور بلیدی نے سرفراز بگٹی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا جمہوری عمل کا حصہ بننا خوش آئند ہے ، سرفراز بگٹی وفاق میں بلوچستان کی بہتر نمائندگی کرینگے ، انہوں نے کہاکہ جام کمال کی قیادت میں صوبے میں سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے ، اور صوبے کے عوام جلدی بہتر تبدیلی محسوس کرینگے ۔