پرویز مشرف کو وطن واپس لانکر مقدمات چلائے جائیں، عبدالقادر لونی

  • September 12, 2018, 11:27 pm
  • National News
  • 96 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی نائب وبلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستارشاہ چشتی، مرکزی ناظم مالیات مولانا عبدالستار آزاد، مولانا محمد حیات قاری عبدالباسط حاجی حبیب اﷲ عبیداﷲ حقانی، سالار عبدالولی مفتی شفیع الدین نے کہاہے کہ سپریم کورٹ سابق حکمران پرویز مشرف کو گرفتارکرکے ملکی آئین توڑنے والے اور جامعہ حفصہ کی ہزاروں طالبات کا قتل کرنے والے کو کیفرکردارتک پہنچائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ آمر پرویز مشرف نے اپنے غیر آئینی اقدامات کو تحفظ دینے کیلئے ہمیشہ آئین وقانون کو پامال کیا اور امریکہ کی خوشنودی کیلئے ملک کے مختلف صوبوں میں ہزاروں طلباء وطالبات پر فاسفورس بموں کا استعمال کیا کراچی میں ایک فاشسٹ تنظیم کے کارندوں کے ذریعے عدلیہ کی بحالی کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو زندہ جلایاملک میں جو بدترحالات ہیں یہ سب پرویز مشرف کی غلط پالیسیوں کانتیجہ ہے سپریم کورٹ آف پاکستان بین الاقوامی قوانین کے تحت پرویز مشرف کو گرفتارکرکے پاکستان لاکر ان پر مقدمات چلاکر انصاف اور قانون کے تقاضوں کو پورا کرے،جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراﷲ نے شہید عبیداﷲ کی شہادت پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کا لہو ضرور رنگ لائے گاشہداء کی قربانیوں کی بدولت آج امت مسلمہ آزادی کی زندگی بسر کررہی ہے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کابستر گول ہورہاہے آج امریکہ مجاہدین اسلام سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہاہے، انہوں نے کہاکہ شہادت وہ مرتبہ ہے جس کیلئے انبیاء علیہم السلام بھی نبوت کے باوجود شہادت کی تمنا کرتے اور اﷲ جل شانہ نے شہید کو زندہ کیا اور مردہ کہنے سے منع فرمایا انہوں نے کہاکہ اسلام کی عظیم تاریخ شہداء کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے شہادت سے امت مسلمہ کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔