بیگم کلثوم کی سیاسی جدوجہد قابل ستائش ہے ،نواب ثناء زہری

  • September 12, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 88 Views

اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیر بلوچستان و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مادر جمہوریت کلثوم نواز کا انتقال ایک عظیم ناقابل تلافی نقصان ہے بلا شبہ یہ ایک بہادر خاتون کی موت ہے ایک ایسی عورت جس نے ہر مشکل وقت میں اپنے خاندان اور پارٹی کے لیے جدوجہد کی خاص طور پر میاں برادران کی جلاوطنی کے دوران میں آمریت کے خلاف ایک ایسی خاتون کا ڈٹ جانا جو بظاہر ایک خانہ دار عورت ہو، قابلِ ستائش ہے بیگم کلثوم نواز نے سیاسی جد و جہد سے آمریت کو کمزور کیا ہمارے کچھ جذباتی نوجوانوں اور خود ساختہ دانش وروں کی طرح کلثوم نواز کی بیماری کو سیاسی ڈرامہ قرار دیا تھا لیکن خوشی ہوئی کہ آج ایک چینل پر انھوں نے شریف خاندان سے معافی مانگ لی یہ ایک اچھی روایت ہے جس کی تقلید ہم سب کو کرنی چاہے انہوں نے کہا کہ ایک آہنی دیوار کی طرح مضبوط اور چٹان صفت خاتون اس ملک کی بہادر عورتوں کی مثال بن گئیں سخت حالات بیماری اور تکالیف کے باوجود وہ ڈٹ گئی انکی صاحبزادی بھی ایک بہادر خاتون ہیں یہ وقت بھی گزر جائے گا انھوں نے مزید کہا کہ غم اور دکھ کے اس مشکل گھڑی میں شریف خاندان کے ساتھ ہم برابر کے شریک ہیں دعا ہے اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔