میر ضیاء لانگو کی سرکاری ملازمت و تنخواہ وصولی سے متعلق آئینی درخواست سماعت کے لئے منظور

  • September 12, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 399 Views

کوئٹہ (این این آئی)صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو کے خلاف سرکاری ملازمت و تنخواہ وصولی سے متعلق آئینی درخواست ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل بینچ نے کی درخواست گزار شاہ خالد کی جانب سے نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت ددخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میر ضیاء لانگو جون 2018 تک سرکاری ملازم کی حیثیت سے تنخواہ وصول کرتے رہے ، میر ضیاء لانگو نے کاغذات نامزدگی میں 2016 میں سرکاری ملازمت سے مستعفیٰ ہونا ظاہر کیا، عدالت نے درخواست کے لیے منظور کرتے ہوئے میر ضیاء لانگو، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین نوٹسز جاری کردیے کیس کی آئندہ سماعت 4 ہفتے بعد ہوگی۔