یوم شہادت حضرت عمرؓ پر تعطیل نہ ہونے کیخلاف اہلسنت والجماعت کا احتجاجی مظاہرہ

  • September 12, 2018, 11:25 pm
  • National News
  • 136 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک )اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام یکم محرم الحرام حضرت عمر فاروقؓ یوم شہادت دن کے مناسبت سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جس طرح خیبر پختونخوا میں خلفیہ دوئم حضرت عمرؓ یوم شہادت کے حوالے عام تعطیل کا اعلان کیا اسی طرح بلوچستان سمیت پورے ملک میں اس دن کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کے صوبائی امیر مولانا رمضان مینگل، کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد فاروقی ،مفتی کلیم اللہ حیدری ،عبدالخالق سنی ، امین اللہ مجاہد،محمد رمضان فاروقی اور دیگر نے نے کہا کہ ہم سنی علماء کونسل اور سنی عوا4 3سالوں سے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ یکم محرم الحرام کو حضرت عمر فاروقؓ سے منسوب کرتے ہوئے اس دن عام تعطیل کا اعلا ن کیاجائے اور اس دن کو سرکاری سطح پر بھی منایا جائے انہوں نے کہا کہ جس طرح خیبر پختونخوا کی حکومت نے یکم محرم الحرام یوم شہادت حضرت عمر فارقؓ کے دن کو سرکاری سطح پر مناتے ہوئے عام تعطیل کا اعلان کیا اسی طرح پورے ملک میں بھی یوم تعطیل کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہاکہ ہم پر امن لوگ ہے اور ہمیشہ پر امن طریقے سے احتجاج کیا ہے بعض لوگ اس خطے میں حالات خراب کرنے کیلئے دہشتگردی پر یقین رکھتے ہیں ہم اس طرح اور نہ ہی دہشتگردی کو ہونے دینگے انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت نے ہمیشہ یہ کوشش ہے کہ جمہوری طریقے سے جو مسائل ہے ان کو حل کریں اور خاص کر خلفائے راشدین کے حوالے سے شروع دن سے یہ مطالبہ ہے کہ ان ایام کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان اور اس کو سرکاری طور پر منایا جائے حضرت عمر فاروقؓ ہمارے خلیفہ تھے جس نے اپنے دور میں اسلام کی سربلندی اور کفر کیخلاف جو کوشش کی اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس احتجاج کی توسط سے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے دیرینہ مطالبہ کو تسلیم کریں اور حضرت عمر فاروقؓ سمیت تمام خلفائے راشدین کے ایام کو سرکاری سطح پر منایا جائے مقررین نے کہاکہ ہمارے جماعت سے تعلق رکھنے والے جتنے کارکن لاپتہ ہیں ان کو بازیاب کرایا جائے یوم عاشورکے موقع پر پورے کوئٹہ شہر کو بند کرنیکی بجائے متعلقہ روٹ کو بندکیا جائے یوم عاشور کے موقع پر ہم بھی واقعہ کربلا سے اظہار یکجہتی کیلئے جلوس نکالی جائیگی نیز گزشتہ کئی سالوں ہمارے مدارس کو جو سیل کیا ہے اس کو کھول دی جائی ۔اس سے قبل سریاب روڈ سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں تبدیل ہو ئی ۔