بیگم کلثوم نواز نے ہمیشہ آمرانہ قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، سیاسی ومذہبی رہنماء

  • September 11, 2018, 11:06 pm
  • National News
  • 127 Views

کوئٹہ (پ ر+ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ انہیں بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دلی صدمہ پہنچا ہے مرحومہ ایک باوقار، نڈر اور باہمت خاتون تھیں جنہوں نے اپنی بیماری اور نامساعد حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جبکہ جمہوریت کے استحکام کے لئے بھی گرانقدر خدمات انجام دیں جنہیں طویل عرصہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات سے ملک ایک جمہوریت پسند رہنما سے محروم ہوگیا ہے ان کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے جس پر پوری قوم سوگوار ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد نواز شریف، ان کی بیٹیوں اور بیٹوں اور خاندان کے دیگر افراد کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے اور مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے۔ سابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین جناب محمود خان اچکزئی نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھی انہوں نے جنرل پرویز مشرف کے فوجی آمریت کے دور میں جموریت انسانی آزادی اور آمریت کے خلاف جدوجہد کی اور تاریخ میں ان کی جمہوری جدوجہد کو یاد کیا جائے گا جناب محمود خان اچکزئی نے میاں نواز شریف اور آن کے خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے ملک میں آمرانہ دور کے خلاف جمہوری قو توں کا ساتھ دیا،بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی وسینئر سیاستدان سعیداحمدہاشمی اور سابق مشیرخزانہ بیگم رقیہ ہاشمی نے اپنے بیان میں سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواب کے انتقال پر انتہائی دکھ وافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے بیگم کلثوم نواز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے مصائب ومشکلات کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ان کی جدوجہد ملک کے سیاستدانوں کیلئے ایک مثال ہے وہ پاکستان کی واحد خاتون ہیں جنہیں تین مرتبہ خاتون اول رہنے کااعزاز حاصل کیا مرحومہ نے ملک کی خواتین کوجائز حقوق دلانے کیلئے بھی بھرپور جدوجہد کی بیان میں شریف فیملی سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دلی دکھ وافسوس کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کویہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازکی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ایک دلیر اور نڈر خاتون تھیں انہوں نے جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے پاکستان میں سیاست کے حوالے سے خواتین کے لئے نیا باب کھول دیا مرحومہ کی وفات سے پاکستان کے سیاست میں ایک خلاء پیدا ہوگیا کیونکہ انہوں نے 1999میں پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اس وقت سنبھالی جب میاں نواز شریف کو پابند سلاسل کیا گیا مرحومہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کو 1999سے 2002تک ایک نیا پہچا ن دیا تھا انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں شریف برادران کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،بشیر احمدماندائی ،ڈاکٹرمحمد ابراہیم ،زاہداختر بلوچ،میر محمد عاصم سنجرانی ،،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر جمیل احمد کرڈ،جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹریزمولانا محمد عارف دمڑ، مولانا عبدالحمیدمنصوری ، افتخار احمدکاکڑ، حافظ صفی اللہ،انفارمینشن سیکرٹری عبدالولی خان کاکڑنے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازکے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے۔انہوں نے پسماندگان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے،ان کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اورتمام لواحقین کوصبر جمیل عطاکرے،صوبائی وزراء انجینئر زمرک خان اچکزئی،نصیب اللہ مری ،حاجی میٹھا خان کاکڑ،ڈپٹی سپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل،جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ اور دیگر نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں اور انہوں نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انھیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے، آمین۔قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اپنے جاری کر دہ بیان میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بیگم کلثوم نواز کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی ترجمان نے مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کی طویل علالت کے بعد ان کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معاشرہ اس وقت ایک غریبی حصار میں ہے اور غیر جمہوری اور غیر سیاسی لوگ بیگم صاحبہ کی بیماری کو بھی سیاسی عینک سے دیکھ رہے تھے اور ملک میں ان کی بیماری کو لے کے ایک عجیب بہتان بائی کی فضا قائم کی گئی تھی لیکن جب انہیں اس سخت گھڑی میں شوہر اور سب سے بڑھ کر ایک بیٹی کی جانب سے انکی تیمارداری کی ضرورت تھ تو ظالموں نے اسے بھی سیاسی رنگ دیا اور کہا گیا کہ نوازشریف اور اس کی بیٹی کلثوم نواز کو خود ساختہ بیمار کر کے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں لیکن بیگم صاحبہ نے جس بہادری سے اس بیماری سے تن تنہا لڑ کر مقابلہ کیا اسکی نظیر نہیں ملتی اور اس کے ساتھ قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف اور انکی صاحبزادی نے اس ملک کٹ عوام کو یہ باور کروایا کہ ہم ان سخت حالات میں ملک و قوم کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ بیاں میں محرومی بیگم کلثوم نواز کہ جمہوریت کے لئے مشرف آمریت کا مقابلہ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس ملک کی تاریخ میں ایوب مارشلا کا مقابلہ مادر ملت فاطمہ جناح اور مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز ہیں جنہوں نے بحالی جمہوریت کے لئے مشرف آمریت کا بہادری سے مقابلہ کیا بلوچستان کے عوام اور مسلم لیگی کارکنان انہیں مادر جمہوریت کے نام سے یاد رکھے گی اللہ پاک ان کی مغفرت کرے اور پارٹی قیادت اور کارکنان کو یہ غم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں بیگم کلثوم نواز کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جمہوریت کی بحالی اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے محترمہ کلثوم نواز کا کردار اہمیت کا حامل رہا ، ایک خاتون کی حیثیت سے انہوں نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے جو کام کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اے این پی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری ہونے والے بیان میں بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت کے فروغ اور جمہوری استحکام کے لئے کام کرنے والے ہر سیاسی کارکن اور رہنماء کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے سابق خاتون اول نے سابقہ ادوار میں جمہوریت کے فروغ کے لئے کام کیا اور مشکل حالات میں اپنے کارکنوں کے لئے حوصلے اور تحریک کا باعث بنی رہیں ان کی وفات پر ہر سیاسی کارکن رنجیدہ ہے ایک خاتون ہوتے ہوئے انہوں نے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور سیاسی استحکام کے لئے جو کام کیا ہے وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پارٹی ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ بیگم کلثوم نواز انتہائی باوقار خاتون تھی جمہوریت اور پاکستان کیلئے ان کی خدمات خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ آمریت کے دور میں بیگم کلثوم نواز نے سیاست میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ان کی بہادری اور معاملہ فہمی مسلم لیگی کارکنوں کیلئے رول ماڈل کا نمونہ رکھتی ہے انہوں نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ،مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،(ن) لیگ کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بیگم کلثوم نواز کی وفات پاکستان اور قوم کا نقصا ن ہے مرحومہ نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور آبیاری کے لیئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں جنرل مشرف کی آمریت میں بیگم کلثوم نواز کی جدوجہد نے جنرل مشرف کی آمریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک کر پاکستان میں جمہوریت کی شمع روشن کی ۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں بیگم کلثوم نواز نے عوامی حقوق ، جمہوریت اور اداروں کی بقاء کے لیئے قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ رہیں وہ عوامی حقوق اور سیاسی و جمہوری کلچر کی علمبردار رہیں اور ملکی ترقی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی جانب سے مادر جمہوریت بیگم کلثوم نواز کی ملک اور جمہوریت کے لیے عظیم خدمات پر انہیں بھرپورخراج تحسین پیش کرتے ہیں انکی بلندی درجات کے لیے دعاء گو ہیں اور اپنے عظیم قائد محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے سابق وزیراعظم کے اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ وافسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ نے جمہوریت کے استحکام ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کیا صادق سنجرانی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فر مائے اور لواحقین سمیت ان کے اہل خانہ کو صبرو وجمیل عطا فر مائے۔