ججز ضابطہ اخلاق کے مطابق فرائض انجام دیں، جسٹس طاہرہ صفدر

  • September 11, 2018, 11:06 pm
  • National News
  • 138 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس محترمہ سیدہ طاہرہ صفدر نے گزشتہ روز ماتحت عدلیہ کے ججز کے ساتھ میٹنگ کی رجسٹرار ہائی کورٹ روزی خان بڑیچ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ میٹنگ میں ماتحت عدلیہ کے ججز نے چیف جسٹس صاحبہ کواپنے مسائل بیان کئے اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محترمہ سیدہ طاہرہ صفدر نے ماتحت عدلیہ کے جج صاحبان کو ان کے مسائل کے جلد ازجلد حل کی یقین دہانی کرائی اورہدایت کی کہ صبح کورٹ کارروائی وقت مقررہ پر شروع کی جائے اور باقاعدہ یونیفارم کی پابندی کی جائیں ،انہوں نے ہدایت کی کہ ماتحت عدلیہ کے ججز غیر متعلقہ افراد کے ساتھ چیمبر میں ملاقات نہ کریں ،انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ماتحت عدلیہ کے ججز ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنے فرائض کی ادائیگی کریں ،انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ کو ہدایت کی کہ وہ عدالتوں میں بروقت مقدمات کے چالان جمع کرنے کو یقینی بنائیں اور جومعاملات ان کے زیر اختیارآتے ہیں ان کو بغیر کسی تاخیر کے فوری طورپر حل کریں ۔