ایران تمام ہمسایہ اور خاص کر اسلامی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتاہے ،آغا رفیعی

  • September 11, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 105 Views

کوئٹہ ( آئی این پی )کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل آغا محمدرفیعی نے کہاہے کہ ایران تمام ہمسایہ اور خاص کر اسلامی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتاہے ،دونوں ممالک کے درمیان مقرر کردہ تجارتی ہدف کیلئے دوطرفہ کوششوں کی ضرورت ہے بلکہ تجارتی امور سے متعلق دوطرفہ اجلاس میں اس سلسلے میں غور وغوض کیاجائے گا،جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کاچھٹااجلاس اکتوبرمیں کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان میں چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے سینئر نائب صدر محمد ایوب خلجی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جو چیزیں ایران سے ایکسپورٹ ہورہی ہے ان پر بھی ڈیوٹی ٹیکسز میں ہم کمی چاہتے ہیں تاکہ ہم ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بڑھاوادے کر اسے مزید مضبوط کرسکیں،ہمارے تاجر جو چاول تل اور دیگر ایشیاء ایکسپورٹ کرتے ہیں کیلئے ہم ایسا لائحہ عمل اور سسٹم بنائینگے جو دوطرفہ طورپرقابل قبول ہوں ،انہوں نے کہاکہ ہم تمام معاملات کو باہم گفت وشنید کو حل کرنے کی کوشش کرینگے تاکہ دوطرفہ اجلاسوں میں ایسی بات نہ ہو جس طرح اس سے قبل اجلاسوں میں ہوتارہاہے ایسے بحث ومباحثے کاہم پہلے سے تدارک چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ کبھی کبھار تجارتی معاملات کے دوران رقوم نہ ملنے ، مال موصول نہ ہونے کے مسائل درپیش ہیں یا پھر مال غیر معیاری ملتاہے تو اس کی وجہ سے تجارت سے وابستہ افراد کو پریشانی کاسامنا کرناپڑتاہے اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنائیں گے تاکہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں ،ہماری کوشش ہے کہ یہاں ای فارم کے مسئلے کو حل کیاجائے ہماری یہ بھی کوشش ہوگی کہ ڈالر کی بجائے دونوں ملکوں کی کرنسی روپے اور تمن میں کاروبار کی جائے اگر ہم اس میں کامیاب ہوگئے تو اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بلندیوں کو چھوئے گا انہوں نے کہاکہ تجارتی معاملات ودیگر سے متعلق چیمبرآف کامرس کے پیٹرن انچیف غلام فاروق خلجی اور صدر عبدالصمد نے بہت زیادہ کوششیں اور جدوجہد کی ہے ہم برادری اسلامی ممالک کے ساتھ ہمیشہ کی طرح اچھے اور خوشگوار تجارتی تعلقات چاہتے ہیں ہمسایہ تبدیل نہیں ہوسکتے ہم اچھے تعلقات اور برابری کی بنیاد پر تجارت کے خواہاں ہیں ،ہم ایسے تجارت کی کوشش کرینگے جن کی علاقے اور خطے میں ہی نہیں پور ی دنیا میں مثال دی جاتی رہے ہم ایران کے ساتھ ترکی طرز پر تجارتی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں دونوں ملکوں کے تجارت سے وابستہ افراد کی سہولت کیلئے بینکنگ نظام سے متعلق ہم نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بات کی اور کہاکہ وہ ایسا میکنزم دے دیں کہ جس کے ذریعے رقوم کی منتقلی آسان اور قانونی ہو،تہران میں موجود پاکستانی سفیر کا تعلق بھی بلوچستان اور کوئٹہ سے ہے جو یہاں کی تجارت سے وابستہ افراد کے مسائل کو اچھی طرح جانتے ہیں تجارتی ہدف 5ارب ڈالر کا حصول ہمارا ٹارگٹ ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل آغا محمدرفیعی نے کہاکہ ایران تمام ہمسایہ ممالک اور خاص کر اسلامی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہیں ،پاکستان اور ایران کے درمیان مقرر کردہ تجارتی اہداف کے حصول کیلئے دوطرفہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہے ،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کے حصول ودیگر امور کے حوالے سے دوطرفہ ٹریڈ میٹنگ میں معاملات کو زیر غور لایاجائے گا،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں چھٹا پاک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی (جی بی ٹی سی )کااجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس کیلئے کلکٹر کسٹم اوردیگر کے ساتھ 14اور 15اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کیاگیاہے ،انہوں نے کہاکہ پہلے ہونے والے اجلاسوں کے دوران جن نکات اور جتنے آئٹمز پر اتفاق کیا گیا تھا ان کو عملی جامہ پہنائینگے جن کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا ان کو30سے33دن میں عملی جامہ پہنایاجائے گااور آئندہ اجلاس میں خالی ہاتھوں کی بجائے بھرے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ شرکت کرینگے ،انہوں نے کہاکہ ایران کی پالیسی ہے کہ اپنے ہمسایہ اور خاص کر اسلامی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کئے جائیں ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ میٹنگز کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے یہ لوگ صرف ایک دن نمائش کے موقع پر موجود تھے اس کے بعد وہاں جتنے میٹنگز اور دیگر ہوئے ان میں یہ موجود نہیں تھے خاص کر اس دن جب ایکسپورٹ والی چیزوں پر بریفنگ دی جارہی تھی اس دن کوئٹہ اور بلوچستان کے تاجر غیر حاضر پائے گئے ،ایک مرتبہ پھر بلوچستان کیلئے کوٹہ مختص کیاگیاہے یہ ساری میری ذاتی خواہش پر ہوا ۔