حکومتی اداروں میں خواتین کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے ، ایچ ڈی پی

  • September 11, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 102 Views

کوئٹہ(پ ر)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ خواتین صوبے کی مجموعی آبادی کے نصف سے زائد طبقے پر مشتمل ایک بڑی اور مظلوم اکثریت ہے جو زندگی کے کسی شعبوں میں نظر انداز ہونے ،معاشرتی وسماجی جبر کا ہمیشہ شکار رہتی ہے صوبے کے کئی اہم شعبوں میں خواتین کو موثر نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے ان کیلئے کسی قسم کی منصوبہ بندی نہیں ہورہی ،خواتین کی پسماندگی میں مزید اضافے کا سبب بن رہا ہے ، بیان میں کہا گیا کہ قانون سازی کی بدولت صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی ایک اچھی تعداد کو موقع ملا ہے کہ وہ صوبے کے خواتین کے حقوق کیلئے آئین و قانون سازی کر کے خواتین کی محرومیت و مظومیت کا خاتمہ کریں اور خواتین کو معاشرے میں برابری کی بنیاد پر حصہ دار بنا کر انھیں باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کریں اس سے قبل کی کئی صوبائی حکومتوں میں بھی خواتین کی اچھی اور موثر نمائندگی موجود رہی ہیں ،جنھوں نے صوبے کی خواتین کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی اورحکومتی اداروں میں خواتین کا وقار بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے مگر اس وقت کی موجودہ صوبائی حکومت جسکی مدت کو 2 مہنیے کے قریب ہونے کو ہیں اب تک خواتین کو کابینہ یا صوبائی حکومت میں شامل نہیں کیا گیا ہے جو صوبے کی آدھے سے زائد آبادی تشکیل دینے والے طبقے کے ساتھ سراسر نا انصافی ہیں ،بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ اس اہم مسلہ کی طرف سنجیدہ توجہ دیں اور خواتین کی صوبائی کابینہ میں نمائندگی کے سلسلے میں جلد از جلد فیصلہ کرکے ان کی نمائندگی کو یقینی بنائے ،دراین ثناپارٹی کے مرکزی بیان میں سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طویل علالت کے بعد انتقال پر متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔