حقیقی نمائندوں کو اقتدار کی منتقلی تک بلوچستان کے مسائل کا حل ممکن نہیں ، سیاسی رہنماء

  • September 11, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 159 Views

کوئٹہ(اے این این)سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جب تک بلوچستان میں حقیقی جماعتوں کو اقتدار حوالے نہیں کرتے اس وقت تک بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوسکتے راتوں رات بننے والی جماعت سے عوام کیا توقعات رکھے بلوچستان میں جرگے کے ذریعے قبائلی رنجش کو ختم کرنے کیلئے جو کوشش کی وہ قابل تحسین ہے اور ہم بلوچستان کے تمام قبائلی معتبرین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گلستان جانیوالے جرگے کے ساتھ مکمل تعاون کرے،ان خیالات کا اظہار قومی جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رشید خان ناصر ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ملک مجید کاکڑ اور سنےئر صحافی ایوب ترین نے سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان جانیوالی جرگے کے مقصد قبائلی رنج کا خاتمہ ہے اور اس مقصد کیلئے لالا یوسف خلجی اور دیگر کی سربراہی میں ایک جرگہ چالیس دن کیلئے گلستان میں جاکر کیمپ لگادیا ہے جس میں مختلف قبائل کے معتبرین نے کیمپ آکر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہاکہ اس طرح جرگوں کے ذریعے قبائلی رنج کا خاتمہ ہوسکتا ہے بشرط کہ قبائلی مشران مکمل تعاون کریں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بے شمار مسائل ہے اور الیکشن کے بعد ہر شہری کا خواہش ہے کہ یہاں ترقیاتی کام ہو کر عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہولیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ حکومت بنتے ہی اس کیخلاف سازشیں شروع ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں آج تک مکمل جمہوری اور حقیقی جماعتوں کو اقتدار حوالے نہیں کیا اکثر اوقات مصنوعی جماعت بنا کر اس کے ذریعے عوامی مسائل حل کراتے ہیں جو کہ ناممکن ہے ملک کے خود مختار ادارے بلوچستان میں حقیقی جمہوری پارٹیوں کو حکومت بنانے کی اجازت دے تاکہ بلوچستان کے مسئلے صحیح معنوں میں حل ہوسکے۔