انتخابی عذرداری ناقابل سماعت قرار

  • September 10, 2018, 11:40 pm
  • National News
  • 846 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء وحلقہ پی بی 31سے نامزد امیدوار نواب زادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کی جانب سے دائر انتخابی عذر داری کوقابل سماعت قراردیتے ہوئے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے متعلقہ حکام اور حلقہ پی بی 31سے انتخابات میں حصہ لینے والے مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اور آزاد امیدواروں کو طلب کرلیاہے ۔نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے دائر انتخابی اپیل کی اگلی سماعت 17اپریل کو ہوگی ۔یاد رہے کہ نوابزادہ میر حاجی لشکری رئیسانی کی جا نب سے ان کے وکیل سینئر قانون دان محمد ریاض ایڈدوکیٹ نے گزشتہ دنوں انتخابی اپیل دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 25 جولائی کو ان کے حلقہ انتخاب حلقہ پی بی 31 کوئٹہ میں اس وقت تعمیر نو کالج پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکہ ہوا جب ووٹرز وہاں حق رائے دہی کے استعمال کے لئے بڑی تعداد میں موجود تھے دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے بلکہ پولنگ کا عمل رک گیا فورسز نے علاقے کو سیل کیا جس کی وجہ سے ووٹرز کی بڑی تعداد حق رائے دہی کے استعمال سے محروم ہو گئی بلکہ یہ بھی افوائیں زیر گردش رہی کہ حلقہ میں پولنگ کا عمل منسوخ کردیا گیا ہے جس سے نہ صرف ٹرن آٹ کم رہا بلکہ ووٹرز خوف کی وجہ سے گھروں سے ہی نہیں نکلے درخواست میں پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی فراہمی نہ کرنے کی بھی شکایت کی گئی ہے بلکہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے 48 پولنگ ایجنٹس کو کانٹنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکالا گیا درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے حلقے میں بوگس ووٹ بھی کاسٹ کئے گئے ہیں اس لئے ری پولنگ، ووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق و دیگر کے احکامات جاری کئے جائیں ۔