میر ثناء بلوچ نے بلوچستان اسمبلی کے پاس جمع کرادی

  • September 10, 2018, 11:39 pm
  • National News
  • 449 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی میر ثناء بلوچ نے 18ممبران کے دستخط سے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کے پاس جمع کرادی ہے درخواست میں زیر تحریر موضوعات جو اہم عوامی مفاد کے حامل ہیں ان کو زیر بحث لایا جائے (1)بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پی ایس ڈی پی 2018-19کو زیر بحث لانا (2)بلوچستان کے مالی بحران کے تناظر میں این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر اور وسائل کی تقسیم (3)بلوچستان کے زمینداروں کے مسائل اور سرحدی علاقوں سے غیر قانونی درآمد کی روک تھام شامل ہیں۔