زائرین کی سیکورٹی کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی

  • September 10, 2018, 11:39 pm
  • National News
  • 140 Views

کوئٹہ+اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں محرم الحرام کے موقع پر زائرین کی سیکورٹی کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی وفاق کے ساتھ ملکر بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کرینگے اور بلوچستان کے عظیم تر مفادات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیا بلوچستان کے سیاسی قائدین خطے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اپنا کردار اد اکرے ،یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،ا س موقع پر وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی،ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کو ساتھ ملا کر حکومت بنائی ہے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے جتنے بھی مسائل ہے ان کو حل کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہاکہ مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان کوئی اختلافات نہیں بلکہ سب ملکر کردار ادا کررہے ہیں اور بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ تمام سیاستدان سنجیدگی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے ان کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے اور اس سلسلے میں بلوچستان عوامی پارٹی نے مرکزی حکومت کے ساتھ ملکر حکومت بنائی ہے اور یہ حکومت کامیابی کے ساتھ عوامی مسائل حل کرینگے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بلوچستان میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے سخت اقدامات کیے ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بلوچستان میں محرم الحرام کے سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کردی جو سیکورٹی انتظامات کے ساتھ زائرین کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کریگی۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین نادرا عثمان مبین نے پیر کے روز یہاں بلوچستان ہاس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نادرا کے بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بلوچستان کے طویل و عریض رقبہ کے تناظر میں بلوچستان کے عوام کو قومی شناختی کارڈ کے حصول میں درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے لئے نادرا کی موبائل وین میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعلیٰ نے بلاک کئے گئے شناختی کارڈ کے مسئلے کے حوالے سے کہا کہ قومی شناختی کارڈوں کی بندش ختم کرنے کے پیچیدہ عمل کو آسان بنانے کی ضرورت ہے تاکہ حقیقی اورمستند شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا ممکن ہوسکے۔ چیئرمین نادرا نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے لئے سہولتوں میں اضافہ کیا جائے گا اور موبائل وین کی تعداد کو بڑھاتے ہوئے انہیں صوبے کے تمام علاقوں میں بھجو ایا جائے گا۔ چیئرمین نادرا نے نادرا کی جانب سے بلاک شناختی کارڈز کے مسئلے کے حل کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا اور انہوں نے یقین دلایا کہ بلوچستان کے حقیقی شہریوں کے بلاک کئے گئے شناختی کارڈز جلد بحال کئے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل سینٹر احمد خان خلجی، سابق سینٹرسعیدالحسن مندوخیل اور ڈی جی نادرا بریگیڈئر ریٹائرڈ نثار احمد بھی ملاقات میں موجود تھے۔