حکومتی خاموشی سے لگ رہاہے کہ عوام پر برے دن آنے والے ہیں،جے یوآئی

  • September 10, 2018, 11:39 pm
  • National News
  • 112 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناحافظ حمداللہ،جنرل سیکرٹری حاجی سازالدین،مولاناولی محمدترابی،مولوی خدائے دوست،حاجی عبدالباری اچکزئی،مولانافیض اللہ،عزیزاللہ پکتوی،مفتی رحمت اللہ،حاجی نورگل خلجی اور کابینہ کے دیگراراکین نے کہاکہ حکومتی خاموشی سے لگ رہاہے کہ عوام پر برے دن آنے والے ہیں ،انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل عوام کو سبزباغ دکھاجارہے تھے کہ اب خود پی ٹی آئی والے ورکربھی ششدررہ گئے ہیں کہ پارٹی پروگرام ہے کیاانہوں نے کہاکہ موجودہ فرسودہ فرنگی نظام حکومت میں صحراکو کشمیربنانے کے وعدے کسی طوربھی مناسب نہیں ،انہوں نے کہاکہ اقتدارکی حدتک چہروں کی تبدیلی سے ملک میں کوئی انقلاب نہیں آسکتابلکہ عوام کے صفوں میں نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہدضروری ہے ،انہوں نے کہاکہ روزبروزنئے ٹیکسزکااجراء اور چندہ جمع کرنے کے مہم سے ملک بھرمیں مایوسی کی کیفیت چھاگئی ہے اوراس عمل سے بیرون ملک پاکستان کا امیج گررہاہے ،انہوں نے کہاکہ اقتدارمیں آنے والی قوتیں عوام کو ریلیف دیں اورعوام کی سہولیت اورملکی ترقی کیلئے مثبت کرداراداکریں،انہوں نے کہاکہ حکومت کے مثبت اقدامات پر ان کی حوصلہ آفزائی کی جائے گی مگراب تو عوام کے توقعات کے برخلاف اقدامات ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس ایک ایجنڈا ان قوتوں کا ہے جنہوں نے اس حکومت کو دھاندلی کی قوت سے اقتداربخشادوسراایجنڈاخودحکومت ہے اورتیسراایجنڈابیرونی سامراجی قوتوں کا ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئیے کہ اس ایجنڈے پر عمل درآمدکریں جس میں عوام اورملک بقاء ہو انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت امن،انصاف اورترقی نہیں آسکتی جب تک ملک کا موجودہ نظام ختم کرکے اس کی جگہ عدل اورانصاف پر مبنی اسلامی نظام نافذنہیں کیاجاتا۔