سرداراختر مینگل کا بیان مسترد، حکومت آئینی مدت پوری کریگی ، ظہور بلیدی

  • September 10, 2018, 11:38 pm
  • National News
  • 427 Views

کوئٹہ(اے این این)صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے حوالے سے سردار اختر جان مینگل نے جو بیان دیا یہ ان کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی باپ پارٹی ملک گیر جماعت ہے حکومت بناتے وقت پی ٹی آئی کے مرکزی صدر وزیراعظم عمران خان سے معاہدہ ہوا صوبائی صدر کو اگر کوئی اعتراض ہے تو اپنے مرکز سے رابطہ کریں،بلوچستان کے اخباری صنعت کے مسائل اور ان کی ادائیگی کیلئے سیکرٹری اور ڈی جی کو ہدایت جاری کی ہے اگر انہوں نے کوئی راستہ نہیں نکالاتو میں خود اقدامات کرونگا ،یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ جب تک اطلاعات و نشریات کا قلمدان میرے پاس ہو تو میں میرٹ کو ترجیح ایسی اخبارات کی رہنمائی کرونگا جو صحیح معنوں میں روزانہ کی بنیادپر شائع ہوتے ہیں ایسے اخبارات ہرگز برداشت نہیں کرینگے جو صرف کرپشن اور اشتہارات تک شائع ہوتے ہو انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اخباری صنعت سے متعلق لوگوں کی جو مشکلات ہے اور خاص کر گزشتہ چھ مہینوں سے جو بل نہیں ملے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے سیکرٹری اطلاعات اور ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس مسئلے کو اٹھا کر جلد حل کرے اگر انہوں نے عمل نہیں کیا اور اخباری صنعت کے مشکلات حل نہیں کیے تو میں خود اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرونگاانہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بے روزگار ی کے خاتمے کیلئے جلد نوجوانوں کو میرٹ کے مطابق نوکری دی جائیگی اور اس وقت چھ فیصد کے حساب سے وفاق میں ہمارے18ہزار آسامیاں خالی ہیں ان پر بھی عمل درآمد کرنے کیلئے جلد صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے رابطہ کرینگے انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت کی نااہلی اور فنڈز لیپس ہونے کی وجہ سے اس وقت بلوچستان مالی بحران کا شکار ہے صوبے کے مالی حالات بہتر بنانے کیلئے جلد وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے ان سے گرانٹ وصول کرینگے انہوں نے کہاکہ اسی طرح بلوچستان میں پانی اور تعلیم کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہمیں مکمل یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے صوبائی حکومت کا ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے صوبائی حکومت گرانے کے حوالے سے جو بیان دیا یہ ان کی ذاتی خواہش ہوسکتا ہے لیکن موجودہ حکومت نہ صرف پانچ سال پوری کریگی بلکہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرینگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی ملک گیر جماعت ہے حکومت بناتے وقت مرکز ہمارے پانچ ایم این اے نے تحریک انصاف کی حمایت کی جبکہ تحریک انصاف نے اس کے بدلے میں ہمارے حکومت کی حمایت کی اور یہ معاہدہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ کیا تحریک انصاف کے صوبائی صدر کو جو تحفظات یا اعتراضات ہے وہ بیان بازی کرنے کی بجائے اپنے مرکزی قیادت سے خود رابطہ کریں ہمیں معلوم نہیں کہ صوبائی صدر کا کیا مسئلہ ہے ہماری کوشش ہے کہ الیکشن سے قبل جو وعدے کیے اس پر عملدرآمد کرکے بلوچستان کے عوام کی مشکلات دو رکرینگے۔