حکومت بلوچستان نے 2صوبائی وزراء اور 3مشیروں کے محکموں کا اعلان کردیا

  • September 9, 2018, 10:52 pm
  • National News
  • 732 Views

کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان نے 2صوبائی وزراء اور 3مشیروں کے محکموں کا اعلان کردیا۔حکومت بلوچستان کے اتوار کی رات جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر سردار عبدلرحمن کھیتران کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ کو فوڈ اینڈ سوشل ویلفیئر اور نان فارمل ایجوکیشن کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں اسی طرح 3مشیروں ملک نعیم بازئی کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،میر عبدالروف رند کو فشریز ،میر عبدالخالق ہزارہ کوکلچرل ،ٹورازم اینڈسپورٹس اور یوتھ افیئرز کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں