کوئٹہ ، موٹرسائیکل گہری کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق

  • September 9, 2018, 10:52 pm
  • National News
  • 195 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ قبرستان کے قریب تیزرفتارموٹرسائیکل کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے تھانہ بروری کی حدود مغربی بائی پاس پر ہزارہ قبرستان کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں عطا محمد ولد سیف الدین سکنہ نواں کلی جاں بحق جبکہ معصوم ولد عبدالرزاق زخمی ہوگیاہے جنہیں بی ایم سی منتقل کردیاگیامزیدکارروائی جاری ہے۔