صوبائی حکومت پانچ سال کامیابی سے مکمل کریگی ، ترجمان بی اے پی

  • September 9, 2018, 10:51 pm
  • National News
  • 234 Views

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ بی اے پی کی حکومت نہ صرف اپنے پانچ سال کامیابی سے پورے کر گی بلکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر اپنی بہتر طرز حکمرانی اور کارکردگی کی بنیاد پر مستقبل میں بھی بلو چستان کی قیادت کرے گی یہ بات انھوں نے آفتاب خلجی کی قیادت میں ملنے والے سبی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی چوہدری شبیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کوقائم ے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ ہواہے نو منتخب حکومت عوام اور صوبے کی ترقی وخو شحالی کے اپنے عزم کی شروعات اور حکومتی پالیسیوں کو عملی شکل دینے کے ابتدائی مراحل میں ہے انکے نتائج اور اثرات کو جانچے بغیر تنقید کرنا قبل از وقت بلا جواز اور ناقابل فہم ہے تنقیدکرنے والی سیاسی جماعتیں اور شخصیات کو چاہیے کہ وہ اپنے گزارے ہوئے دورہ اقتدار کامحاسبہ کریں آج بلوچستان کی عوام بیروزگاری بدامنی بدعنوانی اقربا پروری معاشی بدحالی تعلیم صحت اور دیگر مسال کی جس دلدل میں پھنسا ہواہے انہی احباب کی گزشتہ ادوار کی ناقص و نااہل طرزحکومت عوام دشمن معاشی اقتصادی پالیسی اورزاتی مفادات کے حصول کے نتائج اور اثرات ہیں کہ 21ویں صدی میں داخل ہونے کے باوجود بلوچستان کی عوام کا معیار زندگی تبدیل نہیں ہوسکا ۔قدرتی وسال سے مالامال صوبے کی عوام اج بھی پینے کے صاف پانی تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے 21ویں صدی کے ترقی یافتہ دور میں پسماندگی اور مسال کی شکار بلوچستانی عوام کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی امید کی واحد کرن ھے جسکی مخلص اور باکردار قیادت نہ صرف صوبے کو درپیش مسال کے حل کی بھر پور صلاحیت رکھتی ھے بلکہ عوام کی مشکلات کے ازالہ کے عزم پر قائم ہے بلوچستان عوامی پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر بہتر طرز حکومت اور مربوط وٹھوس منصوبہ بندی کے ذریعے بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کی نی راہ پر گامزن کرے گی عوام کو صحت تعلیم اور روزگار کیمواقعے برابری کی بنیاد پر فراہم ھونگے صوبے کے وسال بلو چستان کی ترقی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور محرومیوں کے خاتمے پر صر ف ھونگے۔