بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کی اجازت کسی کو نہیں دینگے ، ڈاکٹر حئی بلوچ

  • September 7, 2018, 11:16 pm
  • National News
  • 151 Views

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل موومنٹ کے سربراہ و ممتاز قوم پرست ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات صاف و شفاف نہیں تھے سیاسی و جمہوری قیادت کو حق نہیں دیا گیا بلوچستان نیشنل موومنٹ کو مزید فعال کرنے کے لئے صوبہ بھر کا دورہ کریں گے اور نظریاتی کارکنوں کو ساتھ ملیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں گزشتہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی غوروخوض کیا گیا اور کہا گیا کہ عام انتخابات میں ایک منظم دھاندلی کے ذریعے سیاسی وجمہوری قوتوں کو پارلیمنٹ سے دور کرنے کے لئے اسٹیبشلمنٹ نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا یہ انتخابات نہیں بلکہ سلیکشن تھا اگر صاف و شفاف انتخابات ہوتے تو سیاسی و جمہوری قوتیں جیت جاتی مگر ایسا نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت کی گئی اور تنظیم سازی کے حوالے سے پارٹی قیادت صوبہ بھر کر دورہ کرے گی اور رابطہ مہم چلائے گی اور نظریاتی و سیاسی کارکنوں کے ساتھ بھی رابطے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحل ووسائل پر کسی بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی کو یہ اجازت دیں گے کہ وہ بلوچستان کے حقوق میں مداخلت کرے ۔