اسلام وملت دشمنو ں کی سازشوں سے باخبر اور خبر داررہنا ہوگا،مولانا ہاشمی

  • September 7, 2018, 11:16 pm
  • National News
  • 125 Views

کوئٹہ (پ ر )جماعت اسلامی صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ عاطف میاں کو فارغ کرنا خوش آئند ہے حکومت کو عوامی خواہشات واسلامی تعلیمات کے مطابق قدم آگے بڑھانا چاہیے اسلام وملت دشمنو ں کی سازشوں سے باخبر اور خبر داررہنا ہوگااس قسم کے فیصلے اور ان اقدامات کیلئے مشورے دینے والے بھی نااہل ہیں مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کرفیصلے کرنا دانشمندی نہیں ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے ۔حکومت کے اچھے کاموں کا ساتھ اور عاطف میاں جیسے اقدامات کی مخالفت کرتے رہیں گے الحمداللہ عاشقان رسول کامیاب جبکہ حکومت کو غلط مشورے دینے والے ناکام ہوئے ۔حکومت ختم نبوتؐ کے معاملے میں سازش وغلط مشورے ،غلط بریفنگ کرنے والوں کوبھی فارغ کریں ۔حکومتی وزیر اطلاعات کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ناسمجھ وزیر اطلاعات نے عاشقان رسول کے مذہبی جذبات مجروع کئے انہوں نے کہاکہ عمران حکومت کی جانب سے ختم نبوتﷺکے خلاف لابنگ کرنے والے عاطف قادیانی کو اقتصادی مشیر بنانابڑی غلطی تھی آئندہ اس قسم کی غلطیوں سے اجتناب کیاجائے اس قسم کی غلطیاں قوم کسی صورت برداشت نہیں کریگی یہ ملک کے نظریے کے خلاف اور انتشار پھیلانے کے مترادف ہے حکومتی وزیر اطلاعات کا قادیانیوں کی حمایت میں عاشقان رسولﷺ کو انتہا پسند بولنا شرمناک اور قابل مذمت ہے آئین پاکستان اقلیتوں کی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے مگر قادیانی نہ تو اپنے آپ کو اقلیت تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی پاکستان کو مانتے ہیں بلکہ غیر مسلم قرار دیے جانے کے بعد پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں جس کی بے شمار مثالیں آن دی ریکارڈ موجود ہیں او ر ان قادیانیوں میں سے ایک کو اقتصادی مشیر بنانا سمجھ سے بالا تر ہے کیا یہ مدینہ جیسی ریاست کی تشکیل ہو رہی ہے؟ جہاں دنیا کے بدترین کافرقادنیوں کی حمایت حکومتی مشیر کرتے نظر آرہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے ۔ حکومتی وزیر اطلاعات کوبرطرف کر کے کسی سمجھ بوجھ والے فرد کو وزیر اطلاعات مقرر کرے تاکہ میڈیا پر حکومتی پالیسی بیانات کے ذریعے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروع نہ ہو سکیں ۔ ختم نبوتؐ ہمارے عقیدے کالازمی جزوہے۔حضورنبی کریمؐ سے محبت کے بغیرہمارایمان مکمل نہیں ہوسکتا عوام ختم نبوت ، تحفظ ناموس رسالت قانون کو چھیڑنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے حکومت ختم نبوت قانون کو بیرونی دباؤپر نہ چھیڑیں ۔انہوں نے کہاکہ 1973کے آئین کے مطابق جو قرآن وسنت کو مقام دیاگیا ہے اس کا احترام ہر حال ہونا چاہئے۔ختم نبوتؐ قانون کے حوالے سے عمران خان کو علمائے اکرام سے رجوع کرنا چاہئے۔ملک کی معیشت اسلامی طریقے کے مطابق ہوناہی ترقی وخوشحالی کی جانب سفر ہوسکتاہے معیشت کو کسی قادیانی مبلغ سے ٹھیک نہیں کیا جاسکتا جو شخص پاکستان کے آئین وختم نبوت قانون کو نہیں مانتا اورعلی الاعلان ختم نبوت کے خلاف کام کر رہا ہوں وہ جتنا بھی بڑا ماہر معیشت ہے ہم اسے کسی بھی بڑے حکومتی عہدے پر قبول نہیں کریں گے ۔پاکستان عالم اسلام میں ایک اہم ترین اکائی ہے۔ نظریہ ، جغرافیہ ، وسائل اور انسانی صلاحیتیں بیش بہا سرمایہ ہیں۔ حالیہ انتخابات میں مجموعی طور پر مذہبی جماعتوں نے ۵۵لاکھ ووٹ لیے ہیں۔ یہ منتشر تھے ۔یہی دینی قوتیں متحد ہوجائیں تو دنیا کی کوئی قوت اسلام وپاکستان کے خلاف سازش نہیں کر سکتی ۔جماعت اسلامی اتحاد امت کے داعی جماعت ہے حالات جیسے جیسے آگے بڑھیں گے ، معاشی ،سلامتی ،اندرونی انتشار کے مسائل سے دوچار ریاستی نظام کے لیے دینی قیادت اور دینی محبت رکھنے والوں کو اخلاص نیت وعمل سے کردار اداکرناہوگا۔ اتحاداُمت اور غلبہ دین کاجذبہ پاکستان کو عالم اسلام میں وہ مرکزی مقام دلاسکتا ہے جس کی ضرورت عالم اسلام کو ہے۔