بلوچستان عوامی پارٹی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے ،بی اے پی

  • September 6, 2018, 11:37 pm
  • National News
  • 504 Views

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان کے حوالے سے دئیے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی یا بی اے پی کسی بھی دیگر سیاسی جماعتوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مرتکب نہیں ہوئے اور نہ ہی ایسا کرنے کی ضرورت ہے صوبے کی اکثریتی جماعت کے متفقہ سربراہ حکومت کے خلاف اس طرح کے بیانات افسوسناک ہیں بلوچستان عوامی پارٹی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے اور دیگر جماعتوں میں مداخلت یا ان کے اندرونی معاملات سے ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہیں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر احمد نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پی بلوچستان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے اور ہمیں کسی دوسری جماعت کے اندر مداخلت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو ہمیشہ مشاورتی عمل میں شامل رکھا اور موجودہ وقت بھی بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور وزیر صحت کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے جن کی نامزدگی بھی پی ٹی آئی کے ذمہ دار عہدے داران نے کی ہے چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ بی اے پی ایک منظم جماعت ہے جو جمہوری اقدار سے بخوبی آگاہ ہے عوام نے بی اے پی کو مینڈیٹ دیا ہے اور ہمیں کسی کا مینڈیٹ چرانے کی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر اس عزم کا پختہ ارادہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے خواہاں ہیں۔