گورنرمحمد خان اچکزئی کا استعفیٰ منظور

  • September 6, 2018, 11:37 pm
  • National News
  • 206 Views

کوئٹہ(اے این این) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے گورنر بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا استعفیٰ صدرمملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر استعفیٰ منظور کیاکابینہ ڈویژن نے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، واضح رہے نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔