اراکین اسمبلی وسیکورٹی حکام کی بہشت زینت میں شہداء کی قبروں پر حاضری

  • September 6, 2018, 11:37 pm
  • National News
  • 111 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تقریبات اور شہداء کے قبروں پر حاضری وسلامی کا سلسلہ جاری ہے ۔جمعرات کے روز اراکین صوبائی اسمبلی گہرام بگٹی اور عبدالخالق ہزارہ بہشت زینب قبرستان پہنچے جہاں انہوں نے سابقہ ایف سی ترجمان مرتضیٰ بیگ اور دیگر کے قبروں پر پھول چڑھائے اس موقع پر کمانڈنٹ غذہ بند سکاؤٹ رب نواز نے بھی شہداء کے قبروں پر پھولوں کے چادر چڑھائے بلکہ ایف سی کے چاک وچوبند ایف سی دستے نے مرتضیٰ بیگ شہید کے قبر پر سلامی دی اس موقع پر قبرستان میں شہداء کی درجات بلندی کیلئے دعا کی گئی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عبدالخالق ہزارہ کاکہناتھاکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہوتی ہے ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے جبکہ گہرام بگٹی کاکہناتھاکہ شہید زندہ ہوتے ہیں وہ کبھی بھی مرتے نہیں ہے ،اگر چہ شہداء ہم سے جسمانی طور پر جدا ہوگئے ہیں لیکن وہ ا ب بھی زندہ ہے اس موقع پر ایف سی کے سابق ترجمان مرتضیٰ بیگ کے صاحب زادے وسیم بیگ کاکہناتھاکہ انہیں والد کی قربانی پر فخر ہے بلکہ بلوچستان کی عوام فورسزکی شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک اور صوبے کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے ۔