شہداء نے اپنی جانوں کانذانہ دیکر ملک کی حفاظت کی ہے ،عاصم سلیم باجوہ

  • September 6, 2018, 11:37 pm
  • National News
  • 161 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پوری قوم وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار ہے شہداء کے اپنی جانوں کانذانہ دیکر ملک کی حفاظت کی ہے ،پاکستان میں حالات کی بہتری کے بعد اب ہم ترقی کی نئے منازل طے کر نے کی جانب گامزن ہیں ،شہداء کے لواحقین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا ،یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ کلب میں شہداء کے لواحقین کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال بھی انکے ہمراہ تھے ، کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ یوم وفاع و شہداء پاکستان کے دن پولیس ،ایف سی ،لیویز، پاک فوج کے شہداء کے اہلخانہ یہاں اکھٹے ہوئے ہیں،بلوچستان بھر سے شہداء کے خاندانوں نے تقریب میں شرکت کی ہے بلخصوص خواتین کی ایک بڑی تعداد تقریب میں موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ وفاع وطن میں شہید ہونے والے پولیس،لیویز،ایف سی ، پاک فوج کے تمام شہداء کے خاندانوں کو درپیش مسائل کی تفصیل اکھٹی کر رہے ہیں اور جلد ہی ان مسائل کو حل کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری ملک کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے آج کی تقریب میں وزیراعلیٰ ،کابینہ کے ارکان ، کوئٹہ کے معتبرین موجود ہیں جو اس بات کی نشانی ہے کہ دفاع پاکستان کا جذبہ ہر شہری میں موجود ہے ،ملک کا ہر شہری آج وطن سے محبت کااظہار کر رہا ہے ایک سوال کے جواب میں کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ پاک فوج پولیس اور لیویز کی استدعا کار میں بہتری لانے کے لئے پیشہ ورانہ ٹریننگ دے رہی ہے پولیس کی جانب سے قائم ایگل اسکواڈ کو بھی خصوصی تربیت فراہم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے بعد اب ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے ۔