شہداء کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ، میرعبدالقدوس بزنجو

  • September 5, 2018, 11:27 pm
  • National News
  • 97 Views

کوئٹہ(خ ن) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ 6 ستمبر دفاع پاکستان کے طورپر منایا جاتا ہے یہ عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم مملکت خدائیداد پاکستان کے تحفظ اور ترقی کے لئے یکسوئی سے جدوجہد کرتے رہیں ہمارے شہداء کا خون ہمارے لئے مشعل راہ ہے جسے سامنے رکھتے ہوئے ہم پاکستان کو دشمن کی ہرسازش سے محفوظ بناتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ دشمن روز اول سے پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا رہا ہے مگر ہماری بہادر افواج اور فورسز کے جوانوں نے ان سازشوں کو 6 ستمبر کا دن پوری قوم کے لئے ناصرف باعث فخر ہے بلکہ یہ اس عہد کی یاد دلاتا ہے کہ جس کے تحت پاکستان کا تحفظ کرنے والے ہمارے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرے سرزمین کے ایک ایک انچ کو محفوظ بنایا اب یہ ہم پر اور آنے والی نسلوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے ملک کو محفوظ بناتے ہوئے اسے ترقی کی ان راہوں پر گامزن کریں جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جن کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ ہم ایک آزاد اور محفوظ فضاء میں زندگی گزار رہے ہیں آج کے دن ہم ان خاندانوں کو کسی صورت بھی بھلا نہیں سکتے جنہوں نے اپنے پیاروں کو ملک کے لئے قربان کیا ان کے پیاروں کی عظیم قربانی کی بدولت آج پاکستان مستحکم اور منظم ہے اور ہمیں ان یقین دلاتے ہیں کہ ان کے پیاروں نے جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔