ملکی دفاع کیلئے داخلی امن کو ہرصورت میں ممکن بنانا ہوگا، ایچ ڈی پی

  • September 5, 2018, 11:27 pm
  • National News
  • 100 Views

کوئٹہ ( پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں یوم دفاع کے حوالے سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ملک کے اندر شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور انکے قیام کو ہر حالت میں ممکن بنانا بھی دفاع کا حصہ ہے، اگر ملک کے شہری مختلف قسم کے شدت پسندانہ نظریات اور انتہا پسندی کے باعث بیگناہ و بلاوجہ قتل عام و نسل کشی کا شکار ہورہے ہیں تو سب سے زیادہ اس بات کی محسوس ہوگی کہ ہر حالت میں داخلی امن کو ممکن بنا کر ہی سرحدوں کی حفاظت کی طرف توجہ دی جا سکتی ہے، بیان میں کہا گیا کہ ملک کے دفاع اور دشمنوں کے ساتھ جنگوں اور ہر قسم کے مقابلوں میں ملک کے ہر شہری کی طرح ہزارہ قوم کے سپوتوں کی قربانیاں بھی کسی تعارف کی محتاج نہیں ، شیر کشمیر کا لقب پانے والے حاجی ناصر علی ، 65 کے ہیرو اور افواج پاکستان کے کمانڈر انچیف جنرل ریٹائرڈ محمد موسی خان مرحوم تمغہ شجاعت کے حامل کیپٹن صمد علی شہید سمیت سینکڑوں ہزارہ فرزندوں نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا جس میں میجر علی جواد چنگیزی شہید کا نام بھی سرفہرست کے شہیدوں میں شامل ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ ملک داخلی طور پر اس وقت استحکام کی طرف بڑھ رہاہے امن و امان ، قانون کی عمل داری اور انتظامی امور میں بہتری آرہی ہے مگر اسے کسی طرح مکمل قیام امن یا امن کی بحالی سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا ۔ انتہا پسنداپنی حکمت عملی کے زریعے ہر چند مدت بعد بیگناہ شہریوں کے اجتماع یا پرُہجوم علاقو ں پر وار کرکے بیگناہ شہریوں کی ہلاکت کا باعث بن رہے ہیں ۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ دفاعی اور سلامتی کے ادارے ہر قسم کی شدت پسندی کے خلاف موثر حکمت عملی اختیار کرکے ملک سے انتہا پسندانہ نظریات اور اداروں کے خاتمے کی طرف اپنی پوری توجہ مرکوز کریں۔ بیان میں ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ دینے والے جوانوں اور بیگناہ مارے جانے والے تمام شہدا جو انتہا پسندی اور دیگر وجوہات کے باعث شہادت کا درجہ حاصل کرچکے ہیں ان تمام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیہا کہ شہدا کے لہو کو کسی صورے رائیگاں جانے نہیں دیا جائیگا۔