سرفراز بگٹی کی سینٹ ٹکٹ کیلئے حمایت بی اے پی کا اندرونی معاملہ ہے ، اصغر اچکزئی

  • September 5, 2018, 11:27 pm
  • National News
  • 447 Views

کوئٹہ(اے این این)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جمعیت کے ساتھ انتخابی حوالے سے جو اتحاد اور معاہدہ کیا وہ ہم نے نہیں انہوں نے خود ختم کیا سینیٹ الیکشن میں سرفراز بگٹی کی حمایت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے مذاکرات کے بعد کیا باپ پارٹی میں اختلافات ہے یا نہیں یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ،یہ بات انہوں نے اے این این سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت میں شامل ہو کر ہم نے یہ محسوس کیا کہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے واحد حل حکومت ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ اتحاد برقرار رہے 12ستمبر کو سینیٹ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ہم نے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سرفراز بگٹی کی حمایت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے کہنے پر کی یہ معلوم نہیں کہ ان کے اندرونی اختلافات چل رہے ہیں بلکہ ان کی اپنی پارٹی ہے ہماری اپنی جماعت ہے ہم اپنے فیصلوں میں مکمل طور پر آزاد ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ2013میں جمعیت علماء اسلام کے ساتھ انتخابی اتحاد کے حوالے سے ایک معاہدہ ہوا تھا لیکن جمعیت علماء اسلام نے نہ صرف وہ وعد ہ پورا کیا بلکہ خود توڑنے کی کوشش کی جس کا واضح ثبوت جمعیت علماء اسلام کے ضلعی منتظم نے بھی اعتراف کرلیا انہوں نے کہاکہ اسی طرح بی این پی کے ساتھ ہمارا اتحاد تھا اور مرحوم عبدالرحیم مندوخیل کے وفات کے بعد بی این پی نے ہمارے ساتھ جو وعدہ کیا وہ بھی اس پر نہیں اتر سکے ہم اپنے منشور اور اصولوں کے مطابق سیاست کرتے ہیں اور اس پر یقین بھی رکھتے ہیں ۔