عبدالمجید اچکزئی سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے کے کیس میں عدالت میں پیش

  • September 5, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 457 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب داؤد خان ناصر کے روبرو ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران نامزد ملزم عبدالمجید خان اچکزئی عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم گواہان حاضر نہ ہوسکے جس کے بعد عدالت نے سماعت کو 17ستمبر تک کیلئے ملتوی کرنے کے احکامات دے دئیے۔