گوادر، وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر کیلئے ریلی نکالی گئی

  • September 5, 2018, 11:26 pm
  • National News
  • 116 Views

گوادر (ویب ڈیسک ) زباد ڈن اور چاتانی موضع جات کے ری سٹلمنٹ منسوخ ہونے پر بلوچستان عوامی پارٹی گوادر کی جانب سے تشکر ریلی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمان خان عالیانی سے اظہار تشکر۔ وزیزاعلیٰ بلوچستان نے جعلی اندراج پر نوٹس لیکر متاثر ین کے دل جیت لےئے۔ ری سٹلمنٹ سے حق داروں کی حق تلفی کی گئی ۔ اراضیات اصل مالکان کے نام کےئے جائیں ۔ مقر رین کا ریلی سے خطاب۔ بلوچستان عوامی پارٹی گوادر کی جانب سے گزشتہ روز ضلع گوادرکے دو موضع جات زباد ڈن اور چاتانی بل کی ری سٹلمنٹ کی کارروائی منسوخ ہونے پروائس چےئر مین حاجی نعمت اللہ ہوت کی قیادت میں تشکر ریلی نکالی گئی جو میر ین ڈرائیو سے شروع ہوکر سیرت النبی ﷺ جاو ید کمپلکس پر اختتام پز یر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقر رین کا کہنا تھا کہ موضع زباد ڈن اور چاتانی ضلع گوادر میں ری سٹلمنٹ کی کارروائی میں علاقہ کے جدی و پدری اراضیات مالکان اور زمینداروں کی بد تر ین حق تلفی کی گئی اور راضی غیر متعلقہ اشخاص کے نام اندراج کیا گیا لیکن اس غیر قانونی عمل پر نوٹس لیکر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی بندش لگائی جو انتہائی مستحسن اقدام ہے جس سے متاثرین کی داد رسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جس پر ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا شکر گزار ہیں ۔