اہلسنت والجماعت کا یوم شہادتسیدنا عمرؓ پر ریلیاں نکالنے کا اعلان

  • September 4, 2018, 11:44 pm
  • National News
  • 148 Views

کوئٹہ(آن لائن) اہلسنت والجماعت کے رہنماوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یکم محرم الحرم یوم شہادت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ پر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف اضلاع میں احتجاجی و مطالباتی ریلی نکالی جائے گی 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان و یوم تاسیس اہلسنت والجماعت کے حوالے سے تمام اضلاع میں پروگرام ہوں گے کارکنان بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کریں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل قاری عبدالولی فاروقی مفتی کلیم اللہ حیدری حافظ تنزیل حیدری علامہ ثنااللہ فاروقی حافظ قاسم فاروقی علامہ عبدالرحیم ساجد مولانا نصیر احمد ربانی مولانا محمد رمضان فاروقی مولانا عبدالخالق رحمانی و دیگر رہنماوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کو ملکی جغرافیہ اور سرحدو ں کے دفاع کرنے والے شہدا اور ایمانی سرحدوں کے دفاع پر مرمٹنے والے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ہم ملکی و ایمانی سرحدوں کے محافظ ہیں اور ملکی مسائل کا خاتمہ اور عزت و بقا چاھتے ہیں اہلسنت والجماعت تبلیغ ، مدارس ، مساجد ، جمعیت اور قومیت سمیت تمام سنی مسلمانوں کی محافظ جماعت ہے ہم کسی بھی ملک دشمن تنظیم کی حمایت نہیں کرتے آج بھی جھنگوی شہید کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن ہیں6قیادتیں اور 7ہزار سے زائدکارکنان قربان کرنے کے باوجود بھی آج ہم اپنے مقصد سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے یہ ملک ہمارا ہے ا ور اس ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑیں ہیں انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام کو یوم فاروق اعظم رض کے موقعے پر صوبے بھر میں احتجاجی و مطالباتی ریلیاں نکالی جائیں گی صوبائی دارالحکومت میں ڈبل روڈ تا پریس کلب دن دو بجے مدح صحابہؓ ریلی نکالی جائے گی تمام محبان اصحاب و محبان وطن کو ریلی میں احباب سمیت شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔