ڈیرہ بگٹی ،فائرنگ سے 2افرادہلاک

  • September 4, 2018, 11:44 pm
  • National News
  • 109 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افرادہلاک ہوگئے۔ لیویز کے مطابق منگل کو ڈیرہ بگٹی اور پنجاب کے سرحدی علاقے زمران میں نامعلوم افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پرفائرنگ کرکے 2افراد کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ د رج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔