قلعہ سیف اللہ ، لیویز فورس نے 10گھنٹے بعد ٹیوب ویل میں گری بچی کو نکال لیا

  • September 4, 2018, 11:44 pm
  • National News
  • 108 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں لیویز فورس نے 10گھنٹے بعدٹیوب ویل میں گری ہوئی بچی کو زندہ نکال لیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ کے علاقے کلی جانک کژہ میرزئی میں 3سالہ سیدہ بی بی کھیلتے ہوئے ٹیوب ویل کے چارسو فٹ گہرے پائپ میں گرگئی ، جسے نکالنے کے لیے ریسکیو ، لیویز اور اہل علاقہ نے ملکر ریسکیو آپریشن کیا ، دس گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد بچی کو بحفاظت نکال لیا گیا ، لیویز کا کہنا ہے کہ بچی پائپ میں تیس فٹ کے فاصلے پر پھنسی ہوئی تھی ، لیویز اور ریسکیوراہلکاروں نے کھدائی کرکے اور پائپ کاٹ کر بچی کو باہر نکالا، بچی کو پائپ سے نکالنے کے بعد ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، تین سالہ سیدہ بی بی کو باہر نکالنے میں لیویز اہلکار گلا خان نے اہم کردار کیا ، اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ غلام حسین بھنگر نے باہمت اہلکار کی کارکردگی کو سراہا ۔۔