زبان دیکر پیچھے نہیں ہٹے، پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، گہرام بگٹی

  • September 4, 2018, 11:43 pm
  • National News
  • 202 Views

کوئٹہ (این این آئی)جمہوری وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی نے صدارتی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دیا ہے مولانا فضل الرحمن سے دیرینہ تعلقات ہیں لیکن پارٹی قیادت نے پی ٹی آئی سے اتحاد کیا ہے جس پر ہم نے انکی حمایت کی، یہ بات انہوں منگل کے روز بلوچستا ن اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف مرکز میں اتحادی جماعتیں ہیں صدارتی انتخاب کے حوالے سے پی ٹی آئی کی قیادت نے پارٹی سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی اور حمایت مانگی جس پر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کی انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کے ایم ایم اے کے سربراہ مولانافضل الرحمن سے تعلقات ہیں لیکن ہمیں زبان دیکر پیچھے ہٹنا نہیں سکھایا گیا اسی لیے ہم نے پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو ووٹ دیا ۔