صدارتی الیکشن کیلئے ووٹنگ ، نجی میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا

  • September 4, 2018, 11:42 pm
  • National News
  • 77 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان صوبائی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے پولنگ کے موقع پر صرف سرکاری میڈیا کوہال میں جانے کی اجازت دی گئی جبکہ نجی میڈیا کو صوبائی اسمبلی کی بلڈنگ کے باہر روک لیا گیا اور ان کو اندر جانے اجازت نہیں دی جس وجہ سے نجی ٹی وی اور پرائیویٹ نیوز ایجنسیز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے بلوچستان صوبائی اسمبلی کی بلڈنگ کو چاروں طرف سے ایف سی، پولیس اور اے ٹی ایف نے گھیرے میں لیا تھا جبکہ سادہ کپڑوں میں بھی پولیس تعینات تھی بلوچستان صوبائی اسمبلی کی بلڈنگ میں پریس روم جہاں پر اسمبلی اجلاس کے دوران پرنٹ میڈیا اور الیکٹرک میڈیا کے نمائندے بیٹھ کر اسمبلی کی کارروائی دیکھتے ہیں اور وہی سے کارروائی اپنے دفاتر کو بھیجتے ہیں منگل کے روز صحافیوں کا پریس روم بھی بند تھا اور کسی کو بھی اس طرف جانے کی اجازت نہیں تھی حتیٰ کہ نجی ٹی وی کے ڈی ایس اینڈ جی اے ڈی کی گاڑیاں بلوچستان اسمبلی کے باہر کھڑی تھیں ان کو بھی اسمبلی بلڈنگ میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔