نوابزادہ سراج رئیسانی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ،عمران خان

  • September 4, 2018, 11:42 pm
  • National News
  • 231 Views

کوئٹہ(آن لائن)شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ میر جمال رئیسانی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پارلیمنٹ ہاؤ س میں ملاقات کی وزیراعظم نے نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید ایک محب وطن پاکستانی اور نڈر شخصیت تھے اور ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا وزیراعظم نے کہا ہے کہ نوابزادہ میر سراج رئیسانی اور ان کے صاحبزادے نے ملک اور وطن کی خاطر بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی وہ بلوچستان کے محرومیوں کا ازالہ کرینگے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ہم وفاقی حکومت کیساتھ مل کر صوبے میں ہونیوالی پسماندگی کا خاتمہ کریں اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر کریں اس کے علاوہ نوابزدہ میر جمال رئیسانی نے نومنتخب صدر ڈاکٹر علوی سے ملاقات کی اور ان کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کہ وہ ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہید وطن نوابزادہ میر سراج رئیسانی کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور ہم امید کر تے ہیں کہ بلوچستان کی پسماندگی ختم کرنے میں بھر پور کردار اداکرینگے ۔