نجی ائیر لائن نے حاجیوں کی ٹرانزٹ فلائٹس کا شیڈول بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع کروادیا

  • September 4, 2018, 11:42 pm
  • National News
  • 108 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)شاہین ائیرلائن نے ملتان سے کوئٹہ آنے والے حاجیوں کی ٹرانزٹ فلائٹس کا شیڈول بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع کروادیا جبکہ کراچی سے حاجیوں کو لانے کا شیڈول آج جمع کیا جائیگا ،منگل کو بلوچستان ہا ئی کورٹ میں بلوچستان کے حاجیوں کی واپسی کیلئے سفری سہولیات فراہم نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل نے کی ،سماعت میں شاہین ائیرلائن اور محکمہ اوقاف کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سے نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ عدالت میں کیس کی پیروی کی ،سماعت کے دوران عدالت نے شاہین ائیر لائن کے نمائندے کو طلب کیا اور ان سے حاجیوں کی واپسی سے متعلق تفصیلات طلب کیں ،شاہین اےئر لائن کے نمائندے نے عدالت میں ملتان سے کوئٹہ آنے والے حاجیوں کی ٹرانزٹ فلائٹس کا شیڈول جمع کروایا اور عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ کراچی سے کوئٹہ آنے والے حاجیوں کی ٹرانزٹ فلائیٹ کا شیڈول شام یا بدھ کی صبح تک جمع کردیں گے،نمائندے نے بتایا کہ حاجیوں کو کوئٹہ لانے کے لئے ائیر بلو کی خدمات حاصل کریں گے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی۔