صدارتی انتخابات میں کامیابی سے پی ٹی آئی پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی، ایچ ڈی پی

  • September 4, 2018, 11:42 pm
  • National News
  • 90 Views

کوئٹہ (پ ر) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ڈاکٹر عارف الرحمان علوی کو پاکستان کے 13 ویں صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے ملک کے آئینی سربراہ کے انتخاب کے بعد تحریک انصاف پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت جو مرکز اور 2 صوبوں میں حکمران اور بلوچستان میں اتحادی جماعت کی حیثیت سے حکومت کا حصہ ہے ایک مثبت تبدیلی کے زریعے عوا م کی ترقی و خوشحالی کے کے عمل کا آغاز کریگی ۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستا ن ملک کا سب سے پسماندہ ترین صوبہ ہے یہاں غربت بیروزگاری سب سے زیادہ جبکہ معیار تعلیم و صحت کی صورتحال ملک کے دوسرے صوبوں سے کئی گنا خراب ہے،اس وقت ملک کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے اس صورت حال دیکھتے ہوئے تحریک انصاف سے توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ صوبے کے مسائل کے حل کی جانب سنجیدگی سے توجہ دیگی ۔ اس وقت ضرورت بھی اس امر کی ہے کہ بلوچستان کی طرف خصوصی توجہ دیکر یہاں کے وسائل کے زریعے اس صوبے کی حالت بدل دی جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان سے سب سے زیادہ ووٹ تحریک انصاف کے صدارتی امیداور کو ملے اس صوبے کے اراکین اسمبلی اور عوام کو امید ہے کہ ہماری توقعات پوری کرنے کے لئے تحریک انصاف خصوصی توجہ دے کر ہمارے مسائل کے حل کے سلسلے میں صوبے کے عوامی نمائندوں کی سرپرستی و ہمکاری کریگی ۔