صدارتی انتخاب میں اصل جیت پیپلز پارٹی کی ہوئی ،حافظ حسین احمد

  • September 4, 2018, 11:42 pm
  • National News
  • 81 Views

کوئٹہ(آن لائن) متحدہ مجلس عمل کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں اصل جیت پیپلز پارٹی کی ہوئی پیپلز پارٹی نے بڑے اچھے انداز میں ’’سہولت کاری‘‘ کا کردار ادا کیا ورنہ نتائج مختلف ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، حافظ حسین احمد نے مزیدکہا کہ مستقبل میں بھی لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پوزیشن اس سے مختلف نہیں ہوگی کیوں کہ جب تک ان معاملات کو سلجھایا نہیں جاتا اس وقت تک یہی کچھ ہوتا رہے گااب توساری دنیا کو پتہ چل گیا کہ اصل معاملہ کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دیدہ دانستہ سب کچھ کیا ہے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اعتزازاحسن کا نام بھی آسکتا تھا لیکن پیپلز پارٹی نے ازخود سولوفلائٹ کی اوراپوزیشن کی مشاورت کے بغیر پہلے ہی نام پیش کردیا اوریہ باتیں طے شدہ تھیں۔