بلوچستان اسمبلی سے عارف علوی کو 45مولانا فضل الرحمان کو 15ووٹ ملے

  • September 4, 2018, 11:41 pm
  • National News
  • 91 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو45 متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو 15 جبکہ پیپلز پارٹی کے اعتزازاحسن کوئی ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے61کے ارکان میں سے60 ارکان نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیامسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے صدارتی انتخاب کے لئے ووٹ کاسٹ نہیں کیا تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو تحریک انصاف بلوچستان عوامی پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے اراکین جبکہ مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علماء اسلام ، عوامی نیشنل پارٹی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے اراکین نے ووٹ دیئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں صدارتی انتخابات کے لئے صبح10 بجے سے شام چار بجے تک پولنگ ہوئی پرایزیڈنگ افسر کی خدمات بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس طاہرہ صفدر نے سرانجام دیں اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے پولنگ اسٹیشن کے اندر کسی بھی رکن کے موبائل لے جانے پر پابندی تھی چار بجے کے بعد گنتی کا عمل شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار کو 45 ووٹ جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کو 15ووٹ ملے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزازاحسن کوئی ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کو تحریک انصاف بلوچستان عوامی پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے اراکین جبکہ مولانا فضل الرحمان کو جمعیت علماء اسلام ، عوامی نیشنل پارٹی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے اراکین نے ووٹ دیئے ۔