بلوچستان کی ترقی کیلئے مثالی انصاف ناگزیر ہے ، سردار یارمحمدرند

  • September 4, 2018, 11:41 pm
  • National News
  • 125 Views

کوئٹہ(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس طاہرہ صفدر صاحبہ کو چیف جسٹس بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس طاہرہ صفدر کا بلوچستان کی چیف جسٹس منتخب ہونا خوش آئند اور اعزاز کی بات ہے امید کرتے ہیں چیف جسٹس صاحبہ صوبے میں انصاف کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائے گی اور بلوچستان میں عدلیہ اور انصاف کے لئے موثر کردار ادا کریں گی ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بہت سے ایسے کیسز ہیں جو سالوں سے التوا کا شکار ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ چیف جسٹس صاحبہ اس پر نوٹس لیتے ہوئے عام آدمی کو برابر کی بنیاد پر انصاف فراہم کریں گی بلوچستان کی ترقی کے لئے مثالی انصاف بہت ضروری ہے قبل ازاں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کارکنوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی صدارتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے بلوچستان میں اپنے تمام اتحادیوں سے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کے لئے ووٹ کی درخواست کی ہے ، صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں صوبے کی ترقی کے لئیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اس موقع پر انہوں نے میر عطا اللہ کلپر بگٹی اور دیگر پارٹی رہنماں سے بھی ملاقات کی۔