صوبے کے مفادات پر سودے بازی نہیں کرینگے ، صوبائی وزراء

  • September 4, 2018, 11:41 pm
  • National News
  • 184 Views

کوئٹہ(آن لائن) صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی مرکز میں تحریک انصاف کے اتحادی جماعت ہے اس لئے باپ کے تمام اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار کو ووٹ دیا ماضی میں بلوچستان کیساتھ ہونیوالے زیادتیوں کا ازالہ کرینگے اور صوبے کے مفاد پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزراء نوابزادہ طارق مگسی ، میر سرفراز چاکر ڈومکی ،نصیب اللہ مری ، اراکین اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی، سردار مسعود لونی اور حاجی محمد خان طو ر اوتمانخیل نے ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ا نہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمہوری نظام کو سپورٹ کیا ہے جس کی بدولت صوبے کے عوام نے ان سیاسی جماعتوں کو مسترد کر دیا جو عوام کی ترقی وخوشحالی نہیں چاہتے تھے اور محکوم اقوام کا نام لے کر اپنے مفادات حاصل کرنا چا ہتے تھے مگر اب ایسا نہیں ہوگا تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور اپنے حقوق پر کسی بھی صورت خاموش نہیں کرینگے صدارتی امیدوار عارف علوی کو ووٹ دیا اور بلوچستان کے جماعتوں نے جس کیساتھ زبان دی ہے وہ ان کو ہر صورت میں کامیاب کرائیں گے عارف علوی کو ووٹ دینا جمہوری عمل ہے اور ہم نے جمہوری روایات کو برقراررکھتے ہوئے تحریک انصاف کیساتھ اتحادی ہونے کا ثبوت دیا انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں بلوچستان کے عوام کیساتھ جو زیادتیاں ہوئی اب ان پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لئے اپنا کردا راداکرنا ہو گا۔