غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں سابق ایم ایس سمیت 4افراد گرفتار

  • September 3, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 322 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) اینٹی کرپشن پولیس نے غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے سابق ایم ایس سمیت4ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔اینٹی کرپشن پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر مظفر ذیشان لہڑی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء المنیم ،ڈی ایس پی محمد عابد ،عنایت اور محمد قیوم پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمحمد ایوب ،ڈاکٹررفیق اللہ ،ڈاکٹر رفیق لہڑی اور شیر محمد کو حراست میں لے لیاہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سال 2016-17ء میں مختلف کیٹیگریز کی منظور شدہ آسامیوں پر مقررہ تعداد سے زائد بھرتیاں کی ہیں اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔