وزیراعظم عمران خان صدارتی انتخاب کے بعد گورنر بلوچستان کے نام کی منظوری دینگے

  • September 3, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 689 Views

کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم عمران خان صدارتی انتخاب کے بعد گورنر بلوچستان کیلئے کسی حتمی نام کی منظوری دینگے ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کیلئے وفاقی حکومت نے سابق رجسٹرار اسلام آ باد ہائی کورٹ میراں جان کاکڑ ،فیض محمد کاکڑ ،نوابزادہ لشکری رئیسانی اور منظور خان کاکڑ کے ناموں میں سے کسی ایک نام کی حتمی منظوری کیلئے اپنی سفارشات وزیراعظم عمران خان کو بھیجوا دی ہے اب صدارتی انتخاب کا مرحلہ طے ہونے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان گورنر بلوچستان کے نام کی تعیناتی کی منظوری دینگے ۔