چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کرنے کا امکان

  • September 3, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 370 Views

کوئٹہ (این این آئی)چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر) اکبر حسین درانی کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کرنے کا امکان تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے چیف سیکرٹری اکبر حسین درانی کو تبدیل کرکے ان کی جگہ نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد بلوچستان حکومت نے اکبر حسین درانی کو چیف سیکرٹری بلوچستان لگانے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ بطورصوبائی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعلیم اکبر حسین درانی نے بلوچستان میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہے۔جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کیلئے صوبائی سیکرٹریز عصمت اللہ کاکڑ ،ڈاکٹر اکبر حریفال، ڈاکٹر عمربابر کے ناموں پر غوروغوص کیا جارہاہے اور صوبائی کابینہ میں توسیع کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ عبدالباسط کو تبدیل کرکے ان کی جگہ کسی سینئر بیروکریٹ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری لگایا جائے گا۔