ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کی تعیناتی کیلئے 3سینئر وکلاء کے ناموں پر غور

  • September 3, 2018, 10:59 pm
  • National News
  • 252 Views

کوئٹہ (این این آئی) صوبائی حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل کی تعیناتی کیلئے سینئر وکلاء جہانزیب خان جدون ،امین الدین بازئی اور عبدالمجید کاکڑ کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے سابقہ دور میں تعینات کئے گئے ایڈووکیٹ جنرل کو تبدیل کرکے نئے ایڈووکیٹ جنرل کی تعیناتی کیلئے سینئر وکلاء اور غیر متنازعہ شخصیات جہانزیب خان جدون ،امین الدین بازئی اور عبدالمجید کاکڑ کے نامو ں پر غور شروع کردیا ہے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کیلئے کسی نام کی باضابطہ منظوری وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان باہمی مشاورت سے فائنل کرینگے ۔